2

گیس کی لوڈشیڈنگ نانبائیوں کا احتجاج کا اعلان

(طاہر جمیل) سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ نانبائیوں نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ بڑے احتجاج کی کال دے دی، نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق 15 ستمبر کو ایس این جی پی ایل کے گورومانگٹ آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا، جس میں شہر بھر کے تندور مالکان شرکت کریں گے۔

نانبائیوں کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار گیس سے منسلک ہے اور انہیں بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے، گیس کی مسلسل بندش کے باعث تندور چلانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی بھی سرکاری نرخ پر کہیں دستیاب نہیں۔

مزید پْڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

نانبائیوں کے مطابق مہنگی ایل پی جی کے باعث کاروباری اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا، جس سے ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 15 ستمبر کو شہر بھر کے تندور مالکان احتجاج کریں گے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور تندوروں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں