1

اسلام آباد سے نئی دہلی تک مسلسل رابطے!  بھارت سے کون سی بڑی لسٹ سامنے آ گئی؟

( ویب ڈیسک )بھارت میں قید دو درجن کے قریب پاکستانیوں کی رہائی متوقع ہے جب کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششیں  جاری ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ بھارتی حکام ان پاکستانی قیدیوں کو آج واہگہ-اٹاری سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔

 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے بھارتی حکام انہیں اٹاری بارڈر تک لائیں گے جہاں پاکستانی حکام انہیں وصول کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:نیپال کا ہولناک سیلاب!  8 سالہ بچے کی زندگی بچانے کی داستان نے سب کو رُلا دیا

پاکستانی حکام کی جانب سے بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ  ماضی میں بھی قیدیوں کو اٹاری-واہگہ سرحد کے ذریعے واپس لایا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں