
(وقاص عظیم)نجکاری کمیشن نے آئیسکو کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 ستمبر 2026 تک بڑھا دی۔
ترجمان کے مطابق یہ توسیع مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو شرکت کے لیے مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے، نجکاری کے عمل کو زیادہ مسابقتی اور شفاف بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔
آئیسکو کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی نظرثانی شدہ آخری تاریخ 21 ستمبر 2026، شام 4:00 بجے مقرر کی گئی ہے ، اظہارِ دلچسپی کے عمل کی دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے۔
آخری تاریخ میں توسیع میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار مزید معلومات اور اظہارِ دلچسپی سے متعلق دستاویزات نجکاری کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا






