
(جواد آصف)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس پر جان لیوا حملے اور فائرنگ کے 17 سال پرانے مقدمہ میں لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار کی ضمانت منظور کر لی، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ۔
ایڈووکیٹ عابد زمان نے موقف اپنایا کہ ملزم کو بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا، ضمنی چالان میں تفتیشی افسر نے تسلیم کیا کہ عینی شاہدین واقعہ پرانا ہونے کی وجہ سے ملزم کو شناخت نہیں کر سکتے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ وہ مدعی اور دیگر گواہان کو تیز نہیں کر سکا،پولیس کے مطابق 2009 میں مسلح ملزمان نے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔
مقدمہ میں بابا لاڈلا، جبار لنگڑا اور راشد ریکھا سمیت 30 سے 40 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا






