1

خوشحال ہزارہ پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کر دیئے :سہیل آفریدی

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی جانب سے ایبٹ آباد کے عوام کے لیے یہ پارک ایک تحفہ ہے، عمران خان کا ساتھ دینے اور پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے پر ایبٹ آباد کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال ہزارہ پروگرام کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خوشحال ہزارہ پروگرام کے تحت 150 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں جبکہ 50 ارب روپے ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خیبر پختونخوا کو قدرتی حسن سے مالامال کیا ہے، دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں،ایبٹ آباد کا بڑا مسئلہ اربن فلڈنگ ہے، اس کے مستقل حل کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 سہیل آفریدی نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے لیے پہلے ہی فنڈز مختص ہیں، مزید فنڈز فراہم کریں گے،مشتاق احمد غنی کی درخواست پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے منصوبے کو فلیگ شپ پروگرام میں شامل کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوام کی محبت کے پیش نظر ہسپتال منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، ایبٹ آباد کے عوام نے ہر احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہے، 27 ستمبر کے احتجاج میں بھی ایبٹ آباد کے عوام بھرپور شرکت کریں گے،27 ستمبر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے  ہزارہ ریجن کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں بٹگرام کی سڑکوں پر عوام کا سمندراُمڈ آیا ۔

وزیر اعلیٰ کے بٹگرام پہنچنے پر مقامی قیادت اور کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا، وزیر اعلیٰ 27 ستمبر لانگ مارچ کے سلسلے میں چیرگرام تا بشام اسٹریٹ موومنٹ ریلی کی قیادت کر رہے ہیں، صوبائی قیادت بھی وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے ہمراہ بٹگرام میں موجودتھی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں