
(ویب ڈیسک) چین کی ایک ریسکیو ٹیم پہلی بار ڈیزاسٹر سے مٹ چکے گیئرونگ بارڈر کراسنگ کمپلیکس تک پہنچی ہے اور اسے “کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں” ملا ۔ امدادی ٹیم رسوں کی مدد سے پہاڑ اور وادیاں عبور کر کے برباد شدہ کمپلیکس تک پہنچی۔ کمپلیکس کی تباہی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
نیپال اور چین سیلاب سے متاثرہ ہمالیہ میں اپنی مشکل بچاؤ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتہائی بلند ہملائی پہاڑی علاقہ میں دشوار ترین علقہ میں امدادی کارروائیاں کرنے میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ گئیرونگ Gyirong بارڈر کراسنگ کمپلیکس کے سرویلئینس کیمرے کی فوٹیج میں بدھ کے روز پانی اور ملبے کے بڑے طوفان کے دوران عمارتوں کو ٹوٹتے پھوٹتے اور لوگوں کو بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
اس علاقہ میں بربادی کے بعد چین کے امدادی کارکن جمعہ کو امدادی کارکن علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال ڈیزاسٹر میں فوت ہونے والوں کی تعداد مزید لاشیں ملنے کے بعد 676ہو گئی, +3000 لاپتہ
چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 21 ریسکیو کارکنوں کی ٹیم اور ایک سرچ ڈاگ نے برباد شدہ بلند ترین علاقہ تک پہنچنے کے لئے دشوار ترین پہاڑوں اور وادیوں کو عبور کیا اور جنگلات اور چٹانوں پر جانے کے لیے رسوں کا استعمال کیا کیونکہ اس بارڈر کراسنگ کمپلیکس تک جانے والی سڑکیں ہمالیہ کی کھڑی ڈھلوانوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہو گئیں۔
ایک ریسکیو کارکن زو منگکی نے کہا: “کوئی سڑک باقی نہیں تھی… یہ سب علاقہ اب جنگل تھا اور سراسر چٹانیں تھیں۔” کمپلیکس میں، “جہاں تک آنکھ دیکھ سکتی تھی، کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں تھا”۔
یہ بھی پڑھیں: پمز کا ای ڈی معطل، مقدمہ بنےگا، قوم غمگین ہے، ہر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، وزیراعظم کااعلان






