3

حکومت نے تاجروں کوخوشخبری سنادی

(ویب ڈیسک) تاجروں اوردکانداروں کی سہولت کے لیے آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرادی گئی ۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نےکراچی کے تاجروں کو خوشخبری دیتے ہوئےکہاہے کہ آسان ٹیکس اسکیم سے ٹیکس نیٹ وسیع ہوگا، اس کے تحت دکان دار سالانہ فروخت شدہ مال پر ایک فی صد ٹیکس ادا کرے گااور رجسٹرڈ دکانداروں کو ایف بی آر سبز رنگ کی رجسٹریشن پلیٹ دے گا۔
وزیر مملکت کے مطابق سبز رجسٹریشن پلیٹ جس دکان میں نصب ہوگی، اس میں ایف بی آر عملہ پوچھ گچھ کے لیے داخل نہیں ہو سکے گا اور آسان ٹیکس اسکیم میں شامل دکانداروں کا عمومی طور پر آڈٹ بھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مسافر گاڑیوں پر شکایات کے لیے کیو آر کوڈ اسٹیکرز نصب
بلال اظہر کیانی کے مطابق اسکیم میں شامل دکاندار ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے کے پابند نہیں ہوں گے، اس سلسلے میں ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کے فوکل پرسنز مقرر کر دیے گئے ہیں ،ایف بی آر حکام ہر ماہ ایک ہفتہ کراچی میں موجود رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں