
(24نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہوگئی جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 801 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے کا ہوگیا۔
22 قیراط سونے کی قیمت 10 گرام کے حساب سے 4 ہزار 401 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 337 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی سامنے آئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 289 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 391 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں عالمی سطح پر فی اونس سونا 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 0.50 ڈالر کمی کے بعد 58.10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔






