2

لسبیلہ کے نوجوان ابرار احمد رونجھو کی فرانس میں ورلڈ فورم فار ڈیموکریسی میں شرکت

بیلہ ( نمائندہ ایگل )لسبیلہ کے نوجوان ابرار احمد رونجھو کی فرانس میں ورلڈ فورم فار ڈیموکریسی میں شرکت تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابرار احمد رونجھو فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں منعقدہ ورلڈ فورم فار ڈیموکریسی میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ لسبیلہ کی سماجی تنظیم ویلفیئر ایسوسی ایشن فار نیو جنریشن (WANG) کے تعلیمی پروگرام Urdu Ai کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ورلڈ فورم فار ڈیموکریسی کونسل آف یورپ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا ایک سالانہ عالمی فورم ہے، جو دنیا بھر سے نوجوانوں، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی، ماہرینِ تعلیم اور سماجی کارکنوں کو جمہوریت کو درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر مکالمے کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔ رواں سال فورم میں جمہوریت کے مستقبل، بدلتے ہوئے حالات کا پیشگی جائزہ لینے اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نئے خیالات پر توجہ دی جا رہی ہے۔ فورم کے دوران ابرار احمد رونجھو مصنوعی ذہانت کی تعلیم، اس تک عوام کی آسان رسائی اور مقامی زبانوں میں جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کے مواقع کی اہمیت پر گفتگو کر رہے ہیں۔ ان کی شرکت کا محور یہ اجاگر کرنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عام لوگوں تک پہنچا کر انہیں ڈیجیٹل دنیا میں بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔اردو اے ائی ،وانگ کا کا ایک تعلیمی پروگرام ہے، جس کا مقصد اردو زبان میں مصنوعی ذہانت کی مفت، آسان اور قابلِ رسائی تعلیم فراہم کرنا ہے، تاکہ زبان کی رکاوٹ دور کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑا جا سکے۔
ورلڈ فورم فار ڈیموکریسی میں ابرار احمد رونجھو کی شرکت لسبیلہ اور بلوچستان میں نوجوانوں کی قیادت میں جاری سماجی و تعلیمی اقدامات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا ایک اہم موقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں