
(24نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے۔
ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا،اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ ، دفاع شرکت کریں گے،دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات بھی زیر بحث آئیں گے،دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔
معاہدے پر ترک صدر ، سعودی ولی عہد ، وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کئے تھے،مکہ مکرمہ میں 7 اگست کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
قبل ازیں،نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے، ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل شینول وارول نے استقبال کیا۔






