1

شمالی وزیرستان ؛اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی پر فائرنگ

(ملک رحمان) اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عبدالقیوم کی سرکاری گاڑی پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عبدالقیوم کی سرکاری گاڑی کو  کرفیو کے دوران  نامعلوم  نے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تاہم گاڑی میں موجود ان کے بچے اور اہلِ خانہ محفوظ رہے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی سرکاری گاڑی میرانشاہ سے بنوں کی جانب روانہ تھی،دورانِ سفر تحصیل میرعلی کے علاقے حدی میں نامعلوم سمت سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک گولی گاڑی کو لگی۔

ذرائع  کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر عبدالقیوم خود گاڑی میں موجود نہیں تھےتاہم ان کے بچے اور دیگر اہلِ خانہ گاڑی میں سوار تھےجو محفوظ رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں   ؛  کراچی :پولیس حراست کے دوران 8ویں جماعت کے طالب علم کی ہلاکت، اہلخانہ کا احتجاج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں