(محمد حماد) ایشین گیمز 2026 کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کے اولمپئین صلاح الدین اور حسن سردار جیوری آف اپیل کے ارکان ہوں گے۔
ہاکی کے کھیل میں پاکستان کے دو سینئیر ہاکی پلئیرز کو ایشئین گیمز کی جیوری آف اپیل میں شامل کیا جانا پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔
اولمپئین اصلاح الدین اور اولمپئین حسن سردار کو جیوری آف اپیل کا رکن بنائے جانے سے پاکستان میں ہاکی کی پروموشن پر مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایشین ہاکی فیڈریشن نے دونوں اولمپئینز کو ہاکی میں ان کے تجربہ اور کھیل کے لئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں جیوری آف اپیل میں شامل کیا ۔
یہ بھی پڑھیئے: آزاد جموں و کشمیر کی نئی کابینہ کے آٹھ ارکان نے حلف لے لیا
اولمپئین اصلاح الدین نے 1970, 1974 اور 1978 ایشین گیمز مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔
اولمپئین حسن سردار 1982 میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم میں سینٹر فارورڈ تھے ۔
اولمپئین اصلاح الدین صدارتی اعزاز ( نشان امتیاز ) پانے والے واحد ہاکی اولمپئین ہیں
اصلاح الدین کی کپتانی میں پاکستان نے 1978 میں چار ٹورنامنٹ جیت کر گرینڈ سلام مکمل کیا تھا ۔

پاکستان نے 1978 میں ورلڈ کپ ، چیمپئنز ٹرافی ، ایشین گیمز اور بھارت میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کامیابی حاصل کی تھی ۔
اصلاح الدین 1990 میں ایشین ہاکی الیون کے کوچ و منیجر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
اصلاح الدین اور حسن سردار عبوری ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان میں ہوں گے۔






