13

ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کا نیا طریقہ جدید GPS سسٹم متعارف

(24 نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جدید جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی فٹنس، کا جائزہ لیا جائے گا۔

 جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور ریکوری کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔

 حاصل شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہر کھلاڑی کے لیے انفرادی ٹریننگ پروگرام تیار کیے جائیں گے۔

ہاکی فیڈریشن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے انجریز کے خطرات کم کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 کامیاب نفاذ کے بعد یہ ٹیکنالوجی جونیئر ٹیموں اور ڈویلپمنٹ اسکواڈز تک بھی توسیع دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:فٹبال شائقین کیلئے حیران کن اعلان، ورلڈ کپ فائنل کے گراؤنڈ کی گھاس بھی فروخت ہوگی!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں