4

کوئٹہ/ پولیس کی سال 2026 کی نمایاں کارکردگی — میڈیا ٹکرز
مسلح ڈکیتی اور رہزنی کے خلاف کارروائیاں
کوئٹہ پولیس کے سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ (SCIW) کی بڑی کامیابی، متعدد مسلح ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں اہم پیش رفت۔
گھریلو ڈکیتیوں میں ملوث سرف گاڑی استعمال کرنے والا منظم گینگ گرفتار، 4 ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے۔
گرفتار گینگ خود کو CTD، پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرتا تھا۔
سرف گینگ سے 7 لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، 2 لائسنس یافتہ پستول اور دیگر سامان برآمد۔
بینکوں کے باہر شہریوں کی ریکی کرکے نقدی چھیننے والا گروہ بے نقاب، مرکزی ملزم گرفتار، 15 لاکھ روپے برآمد۔
شالکوٹ ڈکیتی کیس میں 4 ملزمان گرفتار، 2 لاکھ 25 ہزار روپے نقدی، 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد۔
ڈکیتی کے مزید 4 مقدمات میں بھی گرفتاریاں اور مال مسروقہ کی برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔
قتل کے سنگین مقدمات میں کامیابیاں
– SCIW کوئٹہ کی پیشہ ورانہ تفتیش، گزشتہ تین ماہ کے دوران قتل کے مختلف مقدمات میں 40 ملزمان گرفتار۔
ہاشم نورزئی قتل کیس میں مرکزی مفرور ملزم سعد اللہ نورزئی سمیت تمام ملزمان گرفتار، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، رائفل، پستول اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد۔
پانچ سالہ بچے علی شاہ کے بوری بند لاش کیس میں اہم پیش رفت، جدید سائنسی و تکنیکی شواہد کی مدد سے خاتون ملزمہ گرفتار۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران قتل کے مقدمات میں 40 ملزمان گرفتار، 7 پستول، 2 رائفلیں اور ایک کلاشنکوف برآمد۔
اغواء برائے تاوان کے مقدمات
– SCIW کوئٹہ کی کارروائی، اغواء ہونے والے شہری نذیر احمد کو تین روز کے اندر بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
اغواء برائے تاوان کیس میں جدید تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزم گرفتار، مغوی شیر عالم کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی
بین الصوبائی گاڑی چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، 3 گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل، 5 ٹریکر اور دیگر آلات برآمد۔
ملزمان کی نشاندہی پر اسلام آباد پولیس کے تعاون سے ایک مزید چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کرائی گئی۔
کوئٹہ پولیس نے رواں سال 54 جرائم پیشہ گینگز بے نقاب کرکے 211 ملزمان کو گرفتار کیا۔
رواں سال 29 چوری شدہ اور 7 چھینی گئی گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
شہریوں سے چھینی گئی 179 اور چوری شدہ 160 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
منشیات کے خلاف بڑی مہم
کوئٹہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، رواں سال 452 مقدمات درج، 467 ملزمان گرفتار۔
کارروائیوں کے دوران 1236.23 کلوگرام چرس، 32.17 کلوگرام آئس اور دیگر منشیات برآمد۔
منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 13.2 کلوگرام افیون، شراب کی 329 بوتلیں اور بیئر کے 383 کین بھی برآمد۔
نیو کچلاک پولیس کی کارروائی، گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 55 کلوگرام چرس برآمد، متعدد ملزمان گرفتار۔
جرائم پیشہ عناصر سے اسلحہ کی برآمدگی
کوئٹہ پولیس نے رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 604 پستول، 51 رائفلیں، 33 ایس ایم جی اور 28 شارٹ گنز برآمد کیں۔
رواں سال مختلف کارروائیوں میں 14 ہزار 116 کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔
دیگر اہم کارروائیاں
کوئٹہ پولیس کی کارروائی، نابالغ بچوں کو مبینہ طور پر بلیک میل اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار۔
اے ٹی ایم فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث 3 ملزمان گرفتار، 45 اے ٹی ایم کارڈز، 5 لاکھ روپے نقدی، 3 موبائل فونز اور گاڑی برآمد۔
کوئٹہ پولیس کی NCP گاڑیوں کے خلاف کارروائی، رواں سال 137 مختلف گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں