6

پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل پنجاب نے جیت لیا

(روزینہ علی )پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل پنجاب کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا ۔

پنجاب کی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میچ میں سندھ بی کی ٹیم کو پانچ صفر کے سکور سے شکست سے دوچار کیا ، وزیراعظم شہبا زشریف کے مشیر رانا ثنا اللہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ایونٹ کے فائنل میں رکن قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو، ڈی جی پی ایس بی یاور حسین، صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی سمیت دیگر  مہمانوں نے شریک کی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا ز شریف کا ’’آپریشن شعبان‘‘ کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں