6

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بیسٹ ویمنز ٹیم کا اعلان پاکستانی کپتان بھی شامل

(24  نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فاتح آسٹریلیا کی چار کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے، جن میں سوفی میلینیکس کو ٹیم کی کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر آسٹریلوی کھلاڑیوں میں بیتھ مونی، ایلیس پیری اور ایشلے گارڈنر شامل ہیں۔

پاکستان کی فاطمہ ثنا کے علاوہ ٹیم میں انگلینڈ کی ڈینی وائٹ اور نیٹ سکیور-برنٹ، جنوبی افریقہ کی ماریزان کیپ، آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ، بھارت کی شری چرنی اور سری لنکا کی نیلاکشیکا سلوا بھی شامل ہیں، اسکاٹ لینڈ کی ڈارسی کارٹر کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی پر ناقابلِ تنسیخ حق ہے:عطاءتارڑ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں