کوئٹہ۔ حکومت بلوچستان کا معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اعلان
محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اعلامیہ کے مطابق خصوصی کنوینس الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا۔
نظرثانی شدہ الاؤنس یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
خصوصی کنوینس الاؤنس معمول کے کنوینس الاؤنس کے علاوہ دیا جائے گا۔
معذور کوٹے پر بھرتی اور میڈیکل بورڈ سے معذور قرار دیے گئے سرکاری ملازمین الاؤنس کے حقدار ہوں گے۔






