
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کو تیسری شادی کے بعد سے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جس پر انھیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند ہندو رہنما جگد گرو پرمھانس اچاریہ نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے،جبکہ تاحال عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کے دوران صوبوں سے رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں: وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت
دو روز قبل بعض انتہا پسند افراد نے ان پر ہندو خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے مسلسل شادیاں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا، اور انکا پتلا بھی نذرِ آتش کیا۔






