4

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گوادر کی بٹیر کے شکاریوں کے خلاف کارروائی

گوادر: ڈپٹی کنزرویٹر جناب اسداللہ صاحب کی ہدایات پر آج محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گوادر کے عملے نے مختلف علاقوں میں بٹیر کے شکاریوں کے خلاف کارروائی کی۔

اس موقع پر تمام شکاریوں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ آئندہ کسی بھی قسم کا شکار غیر قانونی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

محکمہ کی جانب سے تمام معزز شہریوں اور بالخصوص والدین سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو شکار کرنے سے روکیں تاکہ جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں