2

PILDAT وفد کا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کا دورہ، شہری سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ: PILDAT وفد کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس آمد، شہری سہولیات سے متعلق اہم اجلاس
کوئٹہ میں PILDAT کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کا دورہ کیا، جہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات اور سروس ڈلیوری سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں واسا، پی ایچ ای، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں صحت، تعلیم، صاف پانی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی عوامی سہولیات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے عوامی خدمات، جاری اقدامات اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔
شرکاء نے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سروس ڈلیوری میں بہتری، صاف پانی کی دستیابی اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری، عوامی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی اور اعداد و شمار کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر بھی غور کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عوامی مفاد کے منصوبوں اور اقدامات کی مؤثر نگرانی بھی کی جائے۔
اجلاس میں عوامی خدمات کی بہتری کے لیے محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی اپنانے سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
PILDAT وفد نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور تعاون کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں