
(شاہین عتیق)مولانافضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹراین سی سی آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔
شہداء کیخلاف متنازعہ تقریر کرنے کےمعاملے پرمولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نےڈائریکٹر این سی سی آئی اے سےجواب طلب کرلیااور سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج ملک لطیف نے سماعت کی،درخواست گزرشہری محمد وقار کےوکیل مدثر چوہدری اور علی شان مناواں نےدلائل دئیے۔
درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیارکیاکہ سوشل میڈیا پرشہداء کیخلاف مولانا فضل الرحمان کی تقریر دیکھی ، تقریر سے میرے اور عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ مولانا فضل الرحمان نے ایک جلسہ میں شہداء کیخلاف ہرزہ سرائی کی ،مولانا فضل الرحمان نے بیان دے کر شہدا کے ورثاء کا دل دکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوہری شہریت رکھنے والوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائن جاری
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔






