13

ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ،بڑا مطالبہ سامنے آگیا

(ویب ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ائل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا،او سی اے سی کے مطابق   ملک میں صرف 15 روز کا پیٹرول ذخیرہ باقی  ہے ،کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر سے پیٹرول سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔  اپ کنٹری علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے، پی ایس او کا درآمدی کارگو منظور نہ ہونے سے سپلائی مزید دباؤ کا شکار  ہے ۔ 

تیل کمپنیوں کے 66 ارب 70 کروڑ روپے کے واجبات فوری ادا کیے جائیں،  مالی دباؤ کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مشکلات کا شکار ہیں،وزارتِ پیٹرولیم سے فوری اقدامات کی اپیل کر ے ۔ 66 ارب 70 کروڑ روپے کے زیر التوا پی ڈی سی کلیمز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔پیٹرولیم درآمدات پر بڑھتے اخراجات سے صنعت کی ورکنگ کیپیٹل ضروریات میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

  ویبوک کے ذریعے درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کسٹمز کلیئرنس میں رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔فوری مالی ریلیف نہ ملا تو پیٹرولیم مصنوعات کی بروقت درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ 

 دوسری جانب صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ امیر خان کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی محدود کر دی تمام پیٹرول پمپس پر ایلوکیشن عائد ہونے کے باعث سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن طارق حسن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول پمپس کو سپلائی میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  :  انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا،اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں