
(24نیوز) کراچی میں اس مہینے کے پہلے ہ 15 دنوں میں ٹریفک کےحادثات میں 37 افراد جاں بحق ہو گئے اور 20 زخمی ہو گئے۔
اس سال کے ساڑھے چھ ماہ میں کراچی میں ٹریفک کے حادثات میں 536 افراد فوت ہوئے اور 580 زخمی ہوئے ہیں۔
مستند ریکارڈ کے مطابق جنوری میں کراچی میں 83 افراد جاں بحق، 110 افراد زخمی ہوئے۔
فروری میں 98 افراد جاں بحق، 63 افراد زخمی ہوئے۔
مارچ میں 96 افراد جاں بحق، 239 افراد زخمی ہوئے۔
اپریل میں 80 افراد جاں بحق، 37 افراد زخمی ہوئے۔
مئی میں 74 افراد جاں بحق، 48 افراد زخمی ہوئے۔
جون میں 68 افراد جاں بحق، 63 افراد زخمی ہوئے۔
جولائی کے پہلے 15 دنوں میں 37 افراد جاں بحق، 20 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیئے: مولانا فضل الرحمان کیخلاف درخواست؛ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سےجواب طلب






