وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے شہید امیر محمد دستی پولیس تھانے کی حدود میں میر ہوٹل کے قریب ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت اور چار اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اپنے مذمتی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کانسٹیبل کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں معاون برائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اہلکاروں کی خدمات اور قربانیاں قابل قدر ہیں۔
2






