
(احمد منصور)شہید امیر محمد دستی پولیس تھانہ کوئٹہ کی حدود میں میر ہوٹل کے قریب ایس ایچ او سیٹیلائٹ ٹاؤن کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ،4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، شہید پولیس اہلکار کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.
شاہد رند نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،واقعے کی تحقیقات جاری ، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلئے






