6

انٹربینک میں ڈالر معمولی سستااوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر معمولی سستاجبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.01 روپے سے کم ہوکر 278 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر279.68 روپے پر برقرار ہےجبکہ  یورو 75 پیسے مہنگاہوکر 322.47 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 62 پیسے مہنگاہوکر 377.90 روپے ، یو اے ای درہم 1 پیسے مہنگا ہوکر 76.76 روپے اور سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 75.05 روپے پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا فائنل میں سپین کو 2-3 سے شکست دے گا، 5 سال قبل کی پیشگوئی وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں