
(عیسیٰ ترین ) بلوچستان میں شعبان کے علاقے سے4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ،چاروں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع انتظامیہ کے مطابق لاشیں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری اہلکاروں کی ہیں جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، لاشوں کی شناخت اے ایس ایف کے انسپیکٹر زبیر احمد ، خلیل الرحمان ، ریٹائرڈ حوالدار صادق اور پولیس اہلکار فرید کے ناموں سے ہوئی۔
انتظامیہ کے مطابق اے ایس ایف کے اہلکار اور خلیل احمد گزشتہ ماہ اغوا ہوئے تھے، زبیر احمد اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس ایف انسپیکٹر زبیر احمد اور خلیل احمد کے اغوا کا مقدمہ 24جون کو درج ہوا تھا،زبیر احمد اور خلیل احمد کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف جناح ٹائون پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر ملز مالکان نے 6 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا






