
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں میں تقرر و تبادلوں، ڈیپوٹیشن میں توسیع اور اضافی چارج سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر، پولیس سروس، گریڈ 21 کے وقار احمد چوہان ایڈیشنل سیکریٹری، داخلہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں، ان کی تعیناتی 2 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، گریڈ 19 کے ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن (نارتھ) اسلام آباد محمد عمر کی خدمات ڈیپوٹیشن پر بطور ڈائریکٹر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر احمد علی کا کامرس ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے.
مزید برآں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی سیکنڈری اسکول ٹیچر (بی ایس 17) شمائلہ نورین کی ایف جی ای آئی (سی/جی) سیٹ اپ میں ویڈ لاک پالیسی کے تحت ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، جس کا اطلاق 15 جنوری 2026 سے ہو گا، علاوہ ازیں، حکومت بلوچستان کے صوبائی محتسب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی ایس 17) محمد عارف کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان ریجن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایجنگ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد حسین کی خدمات پاکستان میرین اکیڈمی کراچی کے سپرد کرتے ہوئے انہیں دو سال کے لیے بطور ایجوکیشن آفیسر (بی ایس 17) سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 18 کے افسر اخلاق احمد ڈوگر کو حکومت پنجاب سے واپس ان کے اصل محکمہ، آفس آف دی آڈیٹر جنرل آف پاکستان، بھیج دیا گیا ہے۔
مزید برآں، او ایس ڈی محمد عمر جاوید کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، علاوہ ازیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 افسر حامد یعقوب شیخ، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، کی 14 سے 15 جولائی 2026 تک کی مکمل تنخواہ کے ساتھ بیرون ملک (سعودی عرب) رخصت کی منظوری دی گئی ہے، مزید برآں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر (بی ایس 20) ڈاکٹر مصباح انجم کی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں ویڈ لاک پالیسی کے تحت ڈیپوٹیشن میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، جو 27 جولائی 2026 سے مؤثر ہو گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں.
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر! زلزلے کے شدید جھٹکے






