5

دلجیت دوسانجھ نے فلم’ ’ستلج‘‘ کیلئےایک روپیہ معاوضہ کیوں لیا؟وجہ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک)معروف اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم’ ’ستلج‘‘ کے لیےکتنامعاوضہ لیا؟اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی۔
فلم ’’ستلج‘‘ کے ڈائرکٹر ہنی ٹریہن نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپے بطور علامتی معاوضہ وصول کیا تھا۔
ہنی ٹریہن کے مطابق فلم کا اسکرپٹ سننے اور جسونت سنگھ خالڑا کی تصویر دیکھنے کے بعد دلجیت جذباتی ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیت کا کردار ادا کرنے کے لیے معاوضہ لینا میرے لیے شرم کی بات ہو گی۔
ڈائریکٹر نے مزیدانکشاف کیاکہ انہوں نے دلجیت دوسانجھ کو معاوضہ لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش  کی لیکن اداکار نے صرف معاہدے کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایک روپے لینے پر رضامندی ظاہر کی،فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی دلجیت دوسانجھ نے بھرپور تعاون کیا اور شیڈول میں تاخیر کے باوجود کبھی شکایت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق پرشہناز گل نےردعمل دیدیا
واضح رہے کہ فلم’ ’ستلج‘‘ زی فائیو پر ریلیز ہونے کے دو روز بعد ہی اوٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی تھی جس کے بعد یہ فلم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں