
(24 ںیوز) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا ری ویو فیصلہ کن ثابت ہوا، جس نے نہ صرف انہیں نئی زندگی دی بلکہ پاکستان کی تاریخی فتح کی راہ بھی ہموار کردی۔
میچ کے دوران امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے جانے پر شاداب خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کریز پر اپنا بیٹ پٹخ دیا، تاہم پویلین واپس جانے سے قبل انہوں نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا۔
اس وقت شاداب خان 97 رنز بنا چکے تھے اور میچ کے 44 اوورز مکمل ہو چکے تھے۔ ری ویو میں واضح ہوا کہ گیند بیٹ سے ٹکرائی تھی، جس پر تھرڈ امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔
ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ مل کر باقی 21 رنز مکمل کیے اور پاکستان کو ایک وکٹ سے سنسنی خیز کامیابی دلا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔
شاداب خان نے اسی میچ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ انہوں نے یہ سنگ میل اپنے 74ویں ون ڈے میچ میں عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں :لیسکوکا بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع






