6

بغیر شناختی کارڈ سمزکااجراء؛ موبائل کمپنیوں پر 74 کروڑ جرمانہ عائد

(وقاص عظیم )پی ٹی اےنے صارفین کی اجازت کے بغیر شناختی کارڈ پر سمیں جاری ہونے پر چاروں موبائل کمپنیوں پر مجموعی طور پر 74 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
پی ٹی اے نے زونگ پر سم اجراء قواعد کی خلاف ورزی پر 15 کروڑ 56 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ جاز پر غیرقانونی سم اجراء اور نگرانی میں غفلت پر 11 کروڑ 67 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا، ٹیلی نار پر سم اجراء ضوابط کی خلاف ورزی پر 11 کروڑ 67 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے یوفون پر مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 23 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
پی ٹی اے نے اپنے فیصلوں میں موبائل کمپنیوں کو سم اجراء میں سنگین بے ضابطگیوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے موبائل کمپنیوں کو مقررہ مدت میں جرمانے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے،جرمانے ادا نہ کرنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ؛اندرونی کہانی سامنے آگئی
پی ٹی اے کی جانب سے کہاگیاہے کہ فرنچائز کی خلاف ورزی کی ذمہ داری بھی متعلقہ موبائل کمپنی پر عائد ہوگی،موبائل کمپنیوں نے فرنچائزز اور بائیومیٹرک نظام کی مؤثر نگرانی نہیں کی ہے،غیرقانونی سم اجراء، شناختی چوری، سائبر فراڈ اور مالی جرائم کا باعث بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں