1

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی خسارے سے نکل کر منافع بخش کمپنی بن گئی

(24نیوز) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی خسارے سے نکل کر منافع بخش کمپنی بن گئی ۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق میپکو نے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں نمایاں مالیاتی ٹرن اراؤنڈ حاصل کیا ہے اورگزشتہ دو سالوں کے دوران 34 ارب 95 کروڑ روپے کا خسارہ کم کیا۔
کمپنی 36 ارب روپے کے مجموعی خسارے سے نکل کر 1 ارب 5 کروڑ  روپے کا منافع کمانے میں کامیاب ہو گئی ہے، اس طرح دو برسوں میں میپکو کا مجموعی ٹرن اراؤنڈ 37 ارب روپے سے زائد رہاہے۔
اس کامیابی کی بنیادی وجہ کمپنی کے لائن لاسز میں نمایاں کمی اور ریکوری کی شرح میں اضافہ ہے، میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد پر آ گئے ہیں، جبکہ بجلی کے بلوں کی ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کارگوطیارہ حادثہ:نجی ایئرلائن نےباضابطہ اعلامیہ جاری کردیا
ترجمان میپکوکے مطابق مؤثر بلنگ، بجلی چوری کی روک تھام، جامع اصلاحات، سخت نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے میپکو کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، اس عمل میں آزاد اور خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز، آٹومیشن اور شفافیت پر مبنی نگرانی نے کلیدی کردار ادا کیا۔میپکو کی یہ کامیابی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے قابلِ تقلید ماڈل بن چکی ہے، اور آزادانہ فیصلہ سازی، شفافیت اور ٹیکنالوجی پر مبنی یہی اصلاحاتی ماڈل اب دیگر کمپنیوں میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں