15

  ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے، کفایت شعاری پر اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت

(اویس کیانی)   وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  سادگی و کفایت شعاری کے اقدامات پر رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے ہدایت کی کہ  خطے  میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ ہمیں ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے.

وزیراعظم  شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات اور توانائی کے بچت کی قومی مہم میں عوام کے بھرپور تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا جس پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔بروقت اور مؤثر حکومتی حکمتِ عملی سے ملک میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال کا بہترین انداز میں انتظام کیا گیا۔حکومت نے عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا۔حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں کے اضافے    کے اثرات کو مؤثر انداز میں کنٹرول گیا گیا۔

اس وقت ملک کی معیشت مستحکم ہے۔تاہم انہوں نے ہدایت کی کہہ ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے.

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 جس طرح گزشتہ سادگی مہم میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا، اس طرز پر  کفایت شعاری کو قومی سطح پر اپنانا ہوگا.

اجلاس مین متعلقہ حکام نے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ  ملکی ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کیلئے بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا  احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور  متعلقہ سینئیر سرکاری حکام نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:  محسن نقوی اور پی آئی اے کے وفد کی بوئنگ کے پریذیڈنٹ برینڈن نیلسن کےساتھ ملاقات 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں