7

اسحاق ڈار نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

 (انور عباس)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی میں دستخطی تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈبلیو اے آئی سی او کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں، بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے تناظر میں، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا،پاکستان عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت سے متعلق تفاوت کو کم کرنے اور مساوی اور منصفانہ رسائی کو فروغ دینے کے لیے WAICO کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان یقین رکھتا ہے کہ مصنوعی ذہانت تک منصفانہ رسائی ترقی، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،اسی مقصد کے حصول کے لیے وہ رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ قصور پولیس کی تفتیش پر برہم، ڈی پی او آفتاب پھلروان ذاتی حیثیت میں طلب 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں