
(اشرف خان)بیرونی قرض کی مد میں 1ارب 24کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر گھٹ کر 22 ارب 67 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 1 ارب 24 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جس سے مرکزی بینک کے ذخائر 1.24 ارب ڈالر کم ہوکر 17.22 ارب ڈالر پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.8 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.44 ارب ڈالر ہوگئے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر میں 1 ارب 31 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ،جس سے ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر گھٹ کر 22 ارب 67 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹے نے ائیر کنڈیشنر چلانے سے منع کرنے پر باپ کو قتل کر دیا






