
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پریا سروج کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی 4 دسمبر کو لکھنؤ میں ہونے کا امکان ہے،شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور دعوت نامے بھی چھپ چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب لکھنؤ کے رامادا ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
دونوں کی منگنی گزشتہ سال جون میں ہوئی تھی جس میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادیو، ڈمپل یادیو اور جیا بچن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔
رنکو سنگھ خود بھی شادی کی تیاریوں میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، انہوں نے اپنی بہن نیہا کے ساتھ مل کر دعوت نامے کا انتخاب کیا اور مہمانوں کو مدعو کرنے سمیت دیگر انتظامات میں حصہ لیا، علی گڑھ سے تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی!
واضح رہے کہ پریا سروج پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور بھارت کی کم عمر ترین ارکان پارلیمنٹ میں شمار ہوتی ہیں۔






