3

کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے بی آر ایس پی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمت اللہ خان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال

کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے بی آر ایس پی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمت اللہ خان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال

لورالائی: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمت اللہ خان اور ڈسٹرکٹ ایڈمن آفیسر منور خان جوگیزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لورالائی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بی آر ایس پی کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، دیہی آبادی کی فلاح و بہبود اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمت اللہ خان نے کمشنر کو بی آر ایس پی کی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارے کی اولین ترجیحات میں دیہی علاقوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی، لائیوسٹاک کے شعبے میں مالدار اور غریب خاندانوں کی معاونت، خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور دیہی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن سےبالخصوص دیہی آبادی، خواتین اور کم آمدنی والے طبقات کو براہِ راست فائدہ پہنچے اور ان کے معاشی حالات میں بہتری آئے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے، لوگوں کی استعداد کار بڑھانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے سرکاری اداروں اور غیر سرکاری ترقیاتی تنظیموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور تعمیراتی و فنی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا انتخاب مقامی آبادی کی حقیقی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق ہونا چاہیے، تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور ان کی پیش رفت و معیار کی نگرانی کو بھی اہمیت دی جائے گی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی، معاشی خودمختاری اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں