پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان اور کول مائنز لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں کی سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان سے ملاقات، مزدوروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا
کوئٹہ: پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ اور کول مائنز لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حبیب یوسفزئی نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان عبد الستار بگٹی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں نے مزدوروں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور تعلیمی وظائف (اسکالرشپس) کے کیسز کی منظوری اور معاونت پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ عبد الستار بگٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے مثبت اور مزدور دوست کردار کو سراہا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے ڈائریکٹر فنانس اکبر جعفر، ڈائریکٹر ویلفیئر الیاس جعفر،شریف کاکڑ، نعیم موسیٰ خیل،ہارون ،فاروق بازئی ،اسلم خان اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان افسران اور عملے کے تعاون، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بدولت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان آئندہ بھی محنت کشوں اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیمی معاونت اور مالی مشکلات کے حل کے لیے اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے جائز حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے سرکاری اداروں اور مزدور تنظیموں کے درمیان مثبت رابطہ اور باہمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔






