1

ہنوز تہنا؛ ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے اپنے متعلق گوسپ  کی سختی سے تردید کر دی

(ویب ڈیسک) ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے اپنے متعلق گوسپ  کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

 ثانیہ مرزا نے اپنے متعلق بے سر و پا گوسپ  پر خاموشی توڑ دی۔ ثانیہ مرزا نے  اپنی ذاتی زندگی کے متعلق افواہوں کی تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے۔
ایور گرین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بے سروپا  قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

ثانیہ مرزا اپنی قریبی دوست اور فلم ساز فرح خان کے ہمراہ بالی وڈ ادکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے ٹاک شو میں شریک ہوئیں۔

گفتگو کے دوران جب ان کی نجی زندگی کے حوالے سے بات ہوئی تو میزبانوں نے ان سے پوچھا کہ کیا کسی نے انہیں کافی پر ملاقات کی پیشکش کی ہے؟

اس پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں اپنے ساتھ گھومنے پھرنے اور سفر پر لے جانےکی دعوت دیتے ہیں لیکن وہ انہیں بس اپنا دوست سمجھتی ہیں۔

اس سے پہلے لوگوں نے ثانیہ مرزا کی کرکٹر شامی سے شادی کے متعلق بے پر کی اڑائیں تو ان افواہوں پر ثانیہ مرزا کے والد کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ 
بھارتی میڈیا  میں ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں تو ثانیہ مرزا کو بتانا پرا کہ  مجھے ابھی محبت ڈھونڈنی ہے۔
 حالیہ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے متعلق چانیہ مرزا کے انکشافات کے متعلق  فرح خان نے بھی بتایا کہ ان کے بعض دوست اکثر انہیں فون کرکے پوچھتے ہیں کہ کیا ثانیہ واقعی سنگل ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی شخص موجود نہیں؟

اس موقع پر ثانیہ مرزا نےکہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں کوئی آئےگا یا نہیں۔

ثانیہ مرزا کے اس بیان ک سے پہلے بھی ان کی پرسنل لائف گوسِپ کا موضوع تھی، لیکن اس واضح تردید سے کوئی فرق نہیں پڑا، ان کی پرسنل لائف ایک بار پھر گوسِپ کا ہی موضوع ہے کیونکہ وہ بہرحال ایور گرین ٹینس کوئین ہیں اور لوگ ان کے بارے میں کچھ نہ کچھ جاننا چاہتے ہیں۔

ثانیہ مرزا  نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی مسلسل بے وفائیوں کے سبب شعیب سے  2023 میں آخر میں طلاق لے کی تھی۔ اس شادی سے ان کا اکلوتا بیٹا اذان ان کے ساتھ رہتا ہے۔ ثانیہ مرزا طلاق کے بعد سے تنہا اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں اور  شعیب ملک نے جنوری 2024 میں ہی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:  عمران خان سے ساتھیوں کی غیر معمولی طویل ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ تفصیل سامنےآگئی 

علیحدگی کے بعد سے ثانیہ مرزا نے بڑی حد تک اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہے اور اپنی توجہ ہمیشہ کی طرح اپنے کھیل اور اپنے بیٹے سے ریلیٹِڈ  مصروفیات پر مرکوز رکھی ہے۔

وہ میڈیا مین مقبول ہیں، مختلف مقبول ترین شوز مین بلائی جاتی ہیں۔ انہیں یوتھ کے لئے انسپیریشن اور لڑکیوں کے لئے رول ماڈل مانا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا بھارت میں ابھر کر عالمی ٹینس میں سٹار بن کر جگمگانے والی کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی ہیں۔ ان کے بعد ان جیسی کوئی پیدا نہیں ہوئی۔۔ انہوں نے 2023 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔تب سے وہ ٹینس کوچنگ ک یسرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ ثانیہ مرزا نے  خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں مجموعی طور پر6 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:   بانی پی ٹی آئی نے انصاف لائرز فورم کے چیف آرگنائزر کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں