4

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس؛ تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم اور حکومتی کارکردگی عوام تک پہنچانے پر اتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس؛ تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم اور حکومتی کارکردگی عوام تک پہنچانے پر اتفاق

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس گورگیج ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پارٹی کے ڈویژنل اور ضلعی و زیلی تنظیمی امور، کارکردگی ،کارکنان کے درپیش مسائل اور حکومت و پارٹی کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کے صوبائی عہدیداروں جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات میر ظہور بلیدی، نائب صدور میر ریاض شاہوانی، سردار غلام رسول عمرانی، در محمد ہزارہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز میر لیاقت لہڑی، ملک ذیشان حسین، ڈپٹی سیکرٹریز اطلاعات حیات خان اچکزئی، سکینہ عبداللہ، فنانس سیکرٹری میر ولی محمد قلندرانی، رابطہ سیکرٹری احسان خلجی اور ریکارڈ سیکرٹری شمس حمزازئی نے شرکت کی

اجلاس کے دوران صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج اور دیگر عہدیداروں کے درمیان پارٹی کے تنظیمی امور زیر غور لائیں گئے اور فیصلے کئے گئے

اجلاس میں صوبے بھر میں ڈویژنل، ضلعی اور ذیلی ونگز کے تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ نچلی سطح پر پارٹی ڈھانچے کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی کے ڈویژنل ، ضلعی اور ذیلی تنظیموں کی از سر نو تنظیم سازی، پارٹی سیکرٹریٹ کا قیام ، پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو جدید بنیادوں پر فعال و منظم کرنے، شعبہ فنانس کو بھی فعال و منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اور جان نثار کارکنان پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انہیں ہر سطح پر مناسب نمائندگی اور اہمیت دی جائے گی۔

حکومت اور پارٹی کے درمیان روابط کو زیادہ موثر اور مربوط بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی تاکہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس میں طے پایا کہ حکومتِ وقت کی عوام دوست پالیسیوں، ترقیاتی منصو بوں اور فلاحی اقدامات کو صوبے کے گوشے گوشے اور عام لو گوں تک پہنچانے کے لیے کوشش کی جائے گی۔

اجلاس میں صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے کارکنان کو متحرک کیا جائے گا تاکہ پارٹی کا پیغام بلوچستان کے ہر ضلع اور یونین کونسل تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے

اجلاس کے اختتام پر صوبائی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں