9

بجلی صارفین کیلئے بری خبر

(اویس کیانی)بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے لئے درخواست جمع کرادی جس میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے درخواست پر 29 جولائی کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین ہوشیار،آج 10 گھنٹے تک بجلی بند ، مکمل شیڈول جاری
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ملک بھرکے ساتھ ساتھ کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں