
(ویب ڈیسک) معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ کاکہناہے کہ مجھے پاکستان آئے 1 ماہ ہو گیااور اس دوران6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ عائدہو چکا ہے۔
صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کراچی میں ای چالان نظام کے نافذ ہو نے کی وجہ سے در پیش مشکلات کاذکرکیا۔
صنم جنگ نے بتایا کہ 1 مہینے میں مجھ پر 6 جرمانے ہونے پر میرے ابو بہت غصے میں ہیں۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ پہلی بار جو جرمانہ ہوا، وہ فون پر بات کرنے پر ہوا جو میری غلطی تھی، میں فون پر بات کر رہی تھی تو سمجھ آتی ہے کہ جرمانہ بنتا تھا لیکن اس کے بعد مجھ پر ایسی چیزوں کے بھی جرمانے ہو رہے ہیں جو میں نے کی ہی نہیں ،سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر بھی جرمانہ ہوا۔
صنم جنگ نے بتایا کہ میں سیٹ بیلٹ ہمیشہ پہن کر رکھتی ہوں کیونکہ پاکستان سے باہر رہنے کی وجہ سے یہ میری عادت بنی ہوئی ہے، میں سیٹ بیلٹ پہننے کے بعد ہی گاڑی چلانا اسٹارٹ کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار ساحر علی بگا فلم میں اداکاری کریں گے
صنم جنگ نےمزید کہا کہ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیا سین ہے کہ جو کام آپ نے نہیں کیا اس پر بھی جرمانہ ہو رہا ہے اور مجھے گھر پر ڈانٹ الگ پڑ رہی ہے۔






