7

آزاد کشمیر کے الیکشن میں انتخابی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی پولنگ آئندہ پیر کو ہوگی

(24نیوز)  آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے ڈیوٹی پر مامور ملازمین کی  پولنگ پیر  20 جولائی 2026 کو منعقد ہوگی۔ اس پولنگ کے لئے انتظامات کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

 الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات 2026 کے سلسلہ میں انتخابی فرائض سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 20 جولائی 2026 (بروز پیر) کو ملازمین کی پول منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آج  الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ملازمین کی پولنگ  تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قائم کئے جانے والے  پولنگ مراکز پر منعقد ہوگی۔

اس پولنگ مین وہ تمام سرکاری ملازم اپنا ووٹ ڈالیں گے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران خود سرکاری(انتخابی عمل سے متعلق) ڈیوٹی کرنے میں مصروف ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  وزیرِ اعظم شہباز شریف سے “اُڑان اوورسیز پاکستان سمر سکالرز پروگرام” کے سکالرز کی ملاقات 

​الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کی پولنگ کے شفاف، منظم اور بروقت انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات وقت سے پہلے ہر طرح سے مکمل کیے جائیں، تاکہ انتخابی عملہ میں شامل ملازمین کسی دشواری کے بغیر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
​الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  پیر، 20 جولائی کو مقررہ  وقت اور مقام پر  جا کر اپنے ووٹ کاسٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیئے:  سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں، عوام کی آواز بھی بننا پڑتا ہے:بلاول بھٹو  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں