
(24نیوز) سندھ کے کینجھر جھیل میں کراچی کی رہائشی خاتون ڈوب کر جا ں بحق ہوگئی۔
لاش ایدھی کے رضاکاروں نے نکال لی لاش کو پولیس تحویل میں لیکر سول ہسپتال مکلی منتقل کیا۔
حکام کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جہاں سے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا۔
جاں بحق خاتون کی شناخت نور بابو زوجہ سردار شاھ ساکن کورنگی کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد جموں و کشمیرمیں انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے؛چیف الیکشن کمشنر






