6

جاپان کے سابق اولمپک سلور میڈلسٹ سائیکلسٹ ریس کے دوران حادثے میں جاں بحق

(ویب ڈیسک)جاپان کے سابق اولمپک سلور میڈلسٹ سائیکلسٹ توشیاکی فوشیمی سائیکلنگ ریس کے دوران پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوشیمی گزشتہ روز ماتسوساکا کیئرن ریس کے آخری مرحلے میں سائیکل چلاتے ہوئے توازن کھو بیٹھے اور حفاظتی باڑ سے ٹکرا گئے  جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

حادثے کے فوراً بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی کی سنگین چوٹوں کا علاج کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جاپان کیئرن ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ ایتھنز 2004 اولمپکس کے سلور میڈلسٹ توشیاکی فوشیمی اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 10:15 بجے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

 یہ بھی پڑھیں :  ارجنٹائن بمقابلہ سپین ورلڈ کپ فائنل اسرائیل فلسطین تنازعہ کا پراکسی بن گیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں