
( شاہد سپراء) لیسکو کا اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی تنصیب میں دوہرا معیار سامنے آ گیا،صارفین کے لئے عام سٹیٹک میٹرز، جبکہ پنجاب حکومت کو سمارٹ میٹرز دینے کی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے پنجاب حکومت کے مختلف اداروں کے عام بجلی میٹرز کو اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے متعلقہ دفاتر کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں، مراسلوں میں سرکاری اداروں کے میٹرز کو جدید سمارٹ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیے اے ایم آئی میٹرز کے اجرا کی ہدایات دی گئی ہیں۔
لیسکو ناردرن، سینٹرل اور ایسٹرن سرکل سمیت اوکاڑہ، سدرن، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے علاقوں میں بھی سرکاری اداروں کے بجلی میٹرز کو جدید سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پرائمری سکولوں میں اے آئی مضمون کا فیصلہ تاخیر کا شکار، کتابوں کی چھپائی بھی متاثر






