(اویس کیانی)سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین فیصل سلیم نے کہا کہ سینیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سینیٹ ملازمین کے لئے بنائی گئی تھی،بیس سال ہو گئے ہیں کسی ملازم کو ابھی تک پلاٹ نہیں مل سکے،ایف آئی اے اگر ہدایت پر عمل نہیں کرتی تو کمیٹی ختم کر دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ہماری عدلیہ کا عالمی رینکنگ میں سب سے کم درجہ ہے،ہماری عدلیہ پر بڑے سوالات ہیں ۔
کمیٹی نے سینیٹ کی ہاؤسنگ ایمپلائیز ہاوسنگ کارپوریشن کا معاملہ اٹھا لیا ،کمیٹی نے سینیٹ ہاؤسنگ ایمپلائیز ہاؤسنگ کارپوریشن پر ایف آئی اے سے استفسار کیا۔
ایف آئی اے حکام نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا آڈٹ کیا ،اگر کمیٹی کو سوسائٹی کا ڈیٹا چاہیے تو مہیا کر دیا جائے گا۔سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سینیٹ کی سوسائٹی بنائی گئی، سینیٹ ملازمین نے پیسے بھی دیئے۔
کنونیئر کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی نے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا اس پر کیا ہوا،تین ماہ ہو گئے ہیں ابھی تک کچھ نہیں ہوا،اس پر کارروائی چاہیے،اگر کسی نے سینیٹ سوسائٹی کو ذاتی جاگیر بنا لیا ہے تو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ہمیں کم از کم اپنے ملازمین کو تحفظ تو دینا چاہئے،شیر علی پر کیا کارروائی کی ہے زمین کتنی ہے ملازمین کہاں جائیں۔
چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم نے کہا کہ سینیٹ ہاوسنگ سوسائٹی سینیٹ ملازمین کے لئے بنائی گئی تھی۔ سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ مگر ایک پرائیویٹ شخص جو سینٹ کا ملازم بھی نہیں قبضہ کر رکھا ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بیس سال ہو گئے ہیں کسی ملازم کو ابھی تک پلاٹ نہیں مل سکے،ایف آئی اے اگر ہدایت پر عمل نہیں کرتی تو کمیٹی ختم کر دیتے ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،آئندہ اجلاس میں آپ کو آگے کی کارروائی کی رپورٹ جمع کر دیں گے۔
سینیٹ داخلہ کمیٹی اجلاس میں سیگریٹ چوری کے معاملے پر سینیٹر طلحہ اور سینیٹر دلاور میں اختلاف رائے ہو گیا۔سینیٹر دلاور نے کہاکہ سیگریٹ چور کیس کے حوالے سے سے بھی اپڈیٹ لینی چاہئے،سینیٹر طلحہ نے کہاکہ ہمیں ہر وقت سیگریٹ چوری کے معاملے کو نہیں اٹھانا چاہئے،ایف آئی اے کو اب کام کرنے دیں،اس معاملے میں ذاتی مفاد کا تاثر نہیں جانا چاہئے۔
سینیٹر دلاور نے کہاکہ ذات کا معاملہ نہیں ہمیں پوچھنا تو چاہئے نا کہ کیا بنا ہے،سینیٹر طلحہ نے کہاکہ اس معاملے سے کس کا مفاد ہے،یہ بھی دیکھنا ہو گا،سینیٹر دلاور نے کہاکہ یہ دیکھ لیں کہ کس کو سیگریٹ چوری کا فائدہ ہوا ہے،سینیٹر طلحہ نے کہا کہ ابھی تک ایف بی آر کا مفاد نظر نہیں آرہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رپورٹ آچکی ہے۔ اب مزید ایف آئی اے کارروائی کر کے بتائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:






