(انورعباس) ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی صدر مسعود پزشکیان کا پیغام لے کر اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا ائیر پورٹ پر خیر مقدم کیا۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کیا،اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
ایرانی وزیر داخلہ، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، فیلڈ مارشل سے ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہو گی۔






