10

وزیر بلدیات سندھ کی طبیعت کیسی ہے؟  ابوظہبی سے وضاحتی بیان جاری کردیا

(24نیوز)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کر دی۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں،وہ چار سے پانچ روز قبل معمولی طبی پروسیجر کے لیے ابوظہبی گئے تھے جہاں ان کاطبی پروسیجر کامیاب ہوگیااور دو روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے طبیعت بہتر ہے، جلد وطن واپس آؤں گا،سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں سے چاہنے والوں میں تشویش پیدا ہوئی۔فون کالز، پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے خیریت دریافت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
 سید ناصر حسین شاہ کامزیدکہناہے کہ دعاؤں کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے، عوام کی محبت اور دعاؤں پر ممنون ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں