6

24جولائی تک پنجاب کے دریاؤں میں پانی میں اضافے کا امکان اربن فلڈنگ کا خدشہ 

(علی رامے) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ میں کالا باغ اور دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کالا باغ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح دریائے چناب کے خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 13 ہزار کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 6 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ، قادر آباد، تریموں اور پنجند، دریائے راوی میں جسڑ، شاہدرہ، سدھنائی اور بلوکی، جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، اسی طرح دریائے سندھ میں تربیلا، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر بھی پانی کی سطح نارمل ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں بھی فی الحال پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔

ترجمان کے مطابق 24 جولائی تک پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، اس کے علاوہ لاہور، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کی جابر پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوان یک زبان ، کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں استعفیٰ کا مطالبہ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں